وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پرعزم پروگرام 'میک ان انڈیا' میں دلتوں کی شرکت پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ اس سے معاشرے کے نچلے طبقے کی ترقی میں مدد ملے گی۔
مسٹر مودی نے ڈا کٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 125 ویں جینتی کے موقع پر یہاں منعقدہ دلت
صنعت کاروں کی ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے 'میک ان انڈیا'، 'ڈیجیٹل انڈیا' اور 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو' جیسی مہموں کا مقصد دلتوں کی ترقی اور ان کے وقارکو بڑھانا ہے